اداکار ندیم بیگ

سینئر اداکار ندیم بیگ 79برس کے ہو گئے

لاہور(عکس آن لائن) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ 79برس کے ہو گئے ۔ نذیر بیگ 19جولائی 1941ء کو پیداہوئے مگر وہ فلم انڈسٹری میں ندیم کے نام سے مقبول ہوئے ۔ انہوں نے اپنے کریئر کاآغاز 1967ء میں بننے والی فلم ’’چکوری ‘‘سے کیا اور یہاں سے ان کی کامیابیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا ۔ انہوں نے اپنے وقت کی تمام مقبول ہیروئنوں کے ساتھ اداکاری کی جن میں زیبا ، دیبا ،شمیم آراء ، ساعقہ ، ممتاز، سنگیتا ، کویتا ، بابرہ شریف اور شبنم سمیت دیگر شامل ہیں مگر ان کی جوڑی شبنم کے ساتھ زیادہ پسند کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں