افتخار ملک

سینئرنائب صدر کے عہدے پرحنیف گوہر کی کامیابی یو بی جی کی فتح ہے،ایس ایم منیر،افتخار ملک

کراچی(عکس آن لائن) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرایس ایم منیراور چیئرمین یو بی جی وصدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،فیڈریشن الیکشن2021میںامیدوار برائے صدرخالدتواب،ترجمان گلزارفیروز ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی زبیرباویجہ،سابق نائب صدرطارق حلیم اوردیگر رہنمائوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فٹ ویئرایسوسی ایشن سے انجم نثار کا ووٹ کینسل کئے جانے کے بعد ایف پی سی سی آئی کے الیکشن برائے2020کیلئے قائم تین رکنی الیکشن کمیشن کی جانب سے یو بی جی کے امیدوار محمدحنیف گوہر کو باضابطہ سینئرنائب صدر منتخب قرار دیئے جانے پراسے پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کی جیت قرار دیا ہے۔ایس ایم منیرنے کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے 2020 کے الیکشن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کو جعلی ووٹوں،دھونس ودھمکیوں سے ہریا گیا تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجم نثار کا ایک ووٹ کینسل کرکے ثابت کردیا کہ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے،

حنیف گوہر ہمارے شیر جیسے امیدوار تھے اورانہیں دھاندلی کے ذریعہ ہرانے کی سازش کا پردہ فاش ہوچکا ہے، حنیف گوہرنے ووٹ برابر ہونے کے بعد عدالت اسے انصاف مانگا اور عدالتی جنگ جیتی،10ماہ بعدحنیف گوہر کی بطور سینئرنائب صدر کامیابی سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یو بی جی کو حاصل مینڈیٹ چرایا گیا تھا۔ایس ایم منیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ سینئرنائب صدر کامیاب ہونے کے باوجود فیڈریشن پر قابض ٹولے نے حنیف گوہر کوسینئرنائب صدر کے چیمبر میں بیٹھے سے روکا اورچیمبرکو تالہ لگا دیا گیا مگر ہمارے کسی بھی رکن نے یہ لمحہ صبروسکون سے گزارہ اورمجبوراً حنیف گوہر نے سینئرنائب صدر کے چیمبر کے عین مقابل کمرے کو اپنا چیمبر بنالیا کیونکہ یو بی جی کا ہرفرد اپنی نمود ونمائش نہیں بلکہ خدمت کرتاہے اور حنیف گوہر ایک بنچ پر بھی بیٹھ کر یہ خدمت جاری رکھیں گے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا کہ حنیف گوہر کی کامیابی یو بی جی لیڈران کی مثبت اجتماعی سوچ کا نتیجہ ہے،میرا مشن ہے کہ فیڈریشن کو ایک فعال اوربااختیار ادارہ بنایا جائے .

اورہم 2021کا الیکشن بھرپور انداز میں جیت کا اپنے اس مشن سے دوبارہ جڑ جائیں گے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ سینئرنائب صدر کی حیثیت سے حنیف گوہر کی کامیابی نے مخالفین کے حوصلے پست کردیئے ہیں اور 30دسمبر کو ہونے والے فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی 70فیصد سے زائد اکثریت کے ساتھ تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔ چیئرمین یو بی جی نے کہا کہ ہم پرملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کا بھرپور اعتماد ہے اورہمارا گروپ انکے مسائل حکومت تک پہنچاکر انہیں حل کرانے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے کہا کہ یو بی جی تن اب آوردرخت بن چکا ہے،حنیف گوہر کی جیت سچائی کی جیت ہے۔خالدتواب نے کہا کہ حنیف گوہر کی جیت پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی جیت ہے ۔نائب صدر زبیرباویجہ نے کہا کہ بطور نائب صدر میں نے فیڈریشن میں اپنے آپ کو اکیلا نہیں سمجھا بلکہ سب نے میرا ساتھ دیا ہے اور اب منتخب سینئرنائب صدر حنیف گوہرکے ساتھ ملکر بقیہ مدت میں بزنس کمیونٹی کے بہت سے مسائل حل کراسکیںگے۔گلزارفیروز اورطارق حلیم نے سینئرنائب صدر حنیف گوہر کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حنیف گوہر کی کامیابی ایس ایم منیراورافتخار علی ملک کی اعلیٰ ترین قیادت اوربلاامتیاز فیصلوں کا نتیجہ ہے،حنیف گوپر2ماہ میں ہی اپنے آپ کو منوالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں