سیمنٹ کی مقامی کھپت

سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مئی کے دوران 38 فیصدکمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 38 فیصدکمی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال میں مسلسل تیسرے ماہ کے دوران بھی سیمنٹ کی مقامی فروخت میں کمی کا رجحان رہا ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 2.27 ملین ٹن تک کم ہو گئی جبکہ مئی 2019ء کے دوران مقامی فروخت کا حجم 3.64 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.37 ملین ٹن یعنی 38 فیصد کمی ریکارد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں