سیمنٹ کی فروخت

سیمنٹ کی فروخت کا حجم16.09 ملین ٹن سے بڑھ گیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم16.09 ملین ٹن سے بڑھ گیاجبکہ برآمدات میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافے سے صنعت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018ئ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 15.42 ملین ٹن رہی تھی جبکہ جاری مالی سال کے اسی عرصے کے دوران فروخت کا حجم 16.09 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔

شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد اور نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت منصوبوں کے آغاز سے سیمنٹ کی صنعت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے سیمنٹ کی مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں بھی مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں