مریم نواز

سیلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،مریم نواز

شیخو پورہ(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سنیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکیٹڈ حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے جمہوریت کی بالا دستی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب بائیس کروڑ عوام کا نعرہ بن چکا ہے سولہ اکتوبر گوجرانوالہ کا جلسہ پی ڈی ایم رہنماوں کی خصوصی شرکت سے تاریخ ساز جلسہ بن جائے گا پی ڈی ایم میں انتشار پھیلانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں

ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے مانانوالہ سے ن لیگ کے گوجرانوالہ جلسہ کے حوالے سے آئے وفد جس میں سردار محمد عرفان ڈوگر۔ایم این اے۔چوہدری محمود الحق ایم پی اے۔میاں عبدالروف ایم پی اے سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سلیکیٹڈ حکومت ریاستی اداروں کے پیچھے چھپنے کی نام کوشش کر رہی ہے

حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود گوجرانوالہ سولہ اکتوبر کا جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہو گا جس میں پی ڈی ایم کے رہنما بھی خطاب کریں گے سلیکیٹڈ حکومت کو آپنے ارد گرد بیٹھے چور نظر نہیں آرہے ہیں صرف اپوزیشن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کے لیئے تمام حربے استعمال کیئے جارہے ہیں مگر ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں

حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اب حقیقی جمہوریت کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بائیس کروڑ عوام کا نعرہ بن چکا ہے جو نالائق حکومت سے اب نجات کا وقت ہوا چاہتا ہے

انہوں نے کہا کہ آپنے مقرر کردہ کمیشن میں چینی چور ثابت ہونے والے جہانگیر ترین کو جہاز میں بٹھا کر بیرون ملک روانہ کر دیا اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے خسرو پرویز کی وزارت تبدیل کر دی گئی سلیکیٹڈ حکومت کے آپنے میڈیکل بورڈ کی رپورٹوں پر میاں نواز شریف بیرون ملک علاج کے لیئے گئے مگر اب حکومت میاں نواز شریف کی بیماری کے پیچھے چھپ کر آپنی ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے

نئے پاکستان میں احتساب کے نام پر صرف اپوزیشن کو شکار کیا جارہا ہے مریم نواز نے گوجرانوالہ جلسہ میں کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے حوالے سے بھی ہدایات دی جس پر وفد میں شامل ن لیگ کے ممبران اسمبلی نے جلسہ میں بھرپور شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں