شیخ رشید

سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب سڑکوں سے گزر گیا لیکن اب عوام کا سیلاب سڑکوں پر آئے گا، آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہونے پر وزرا شادیانے بجارہے ہیں جبکہ قرضہ قوم نے ہی واپس کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ سیاستدان دست و گریبان ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت کے بعد اب یہ اسرائیل سے تعلقات کی طرف بڑھیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح حکمران بھی سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون کریں، حکمران ٹیلی تھون کریں تاکہ ان کی مقبولیت کا پتہ چل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب تو دور کی بات سفید پوش طبقے کے لئے بھی بجلی کا بل جمع کرانا مشکل ہوگیا ہے، سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران دکھائی دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں