صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

سیلاب پر قابو پانے اور پانی ذخیرہ کرنے کیلئے بڑے ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے، صدر مملکت

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیلاب پر قابو پانے اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے بڑے ڈیموں کی تعمیر ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطاق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ڈیرہ غازی خان میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ پیش کی گئی۔

اس دوران صدر مملکت نے ڈیرہ غازی خان میں 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلوں، قیمتی جانی و مالی نقصان، ہزاروں عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب سے متعلق وارننگ سسٹم کومزید بہتر بنانےکی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی سیلاب کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیلے ایکشن ڈیموں کی تعمیر پرتوجہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں