شناختی کارڈ

سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں 6ماہ تک توسیع

اسلام آباد(نمائندہ عکس)سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں 6 ماہ تک توسیع کردی گئی،نادرا نے سیلاب متاثرین کی سہولت کے لیے ایکسپائر ہونے والی شناختی کارڈز کو آئندہ 6 ماہ کے لیے قابل استعمال قراردے دیا۔

رعایت کا اطلاق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہوگا،کوئٹہ، لسبیلہ، کوہلو سمیت بلوچستان بھر کے شہریوں کے ایکسپائر شناختی کارڈ 31دسمبر تک قابل استعمال ر ہیں گے۔ دادو، میرپور خاص اور لاڑکانہ سمیت سکھر ریجن کے سیلاب متاثرین کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے،

نادرا نے ڈیرہ غازی خان ریجن کےلیے بھی شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ میں توسیع کردی ہے۔ چیئرمین نادرا کے مطابق یکم مئی سے زائدالمعیاد اور تیس نومبر تک ایکسپائر ہونے والے تمام شناختی کارڈز اکتیس دسمبر تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں