مریم نواز

سیلاب زدگان کی حالت دیکھ کر دل تڑپ گیا ، مریم کا متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ عکس ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔

مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقے راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا، متاثرین سے ہمدرری کیلئے ان کے پاس خود جا رہی ہوں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللہ کی مخلوق کی خبر گیری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں