فردوس عاشق اعوان

سیاسی گپ شپ کے لیے شہباز شریف کو پیرول میں توسیع نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی نے پہلے ہی انسانی ہم دردی کی بنیاد پر زیادہ پیرول دیا، اب سیاسی گپ شپ اور کاروباری امور کے لیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے حوالے سے کہا ہے کہ ماں کی میت کی صف پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہباز شریف کو پیرول کی درخواست دینی ہی نہیں چاہیے تھی، پیرول میں مزید توسیع نہیں ملے گی۔ انھوں نے کہا اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے، پیرول پر رہائی میں توسیع دینا حکومتی پالیسی میں نہیں ہے، شہباز شریف کو والدہ کی تدفین کے لیے ریلیف دیاگیا تھا، اب سیاسی گٹھ جوڑ کے لیے رہائی میں توسیع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں