سیاسی کمیٹی کا اجلاس

سیاسی کمیٹی کا اجلاس، حکومت کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کی پیش نظر ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا تاہم مفاد عامہ کےلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے اہم فیصلوں کے مطابق کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا، دھرنے سے متعلق عدالتوں کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں