شبلی فراز

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک جانب دھاندلی کا ووایلا مچارہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلاپن “ہاتھی کے دانت کھانےکے اور دکھانے کے اور” کے مترادف ہے۔ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں