اداکارہ ثنا

سیاسی جماعتیں ایکدوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ملک و قوم کی فلاح پر توجہ دیں ‘ ثنا

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ حالات جس نہج کی طرف بڑھ رہے ہیں اس سے خدانخواستہ ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے ، عام آدمی تو درکنار وسائل رکھنے والا شخص بھی حالات کی وجہ سے مشکلات اور تذبذب کا شکار ہے ، سیاستی جماعتیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ملک و قوم کی فلاح پر توجہ دیں ۔

ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی ہونا ایک الگ بات ہے لیکن جہاں ملک و قوم کی بات ہو گی وہاں پر ہمیں یکجان ہو جانا چاہیے ۔ملک کے موجودہ حالات اس کے متقاضی ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن کی تفریق کو ختم کر کے صرف ملک کے بارے میں سوچا جائے ۔

آج حالات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں حالات کو انارکی طرف بڑھنے سے روکنا ہوگا ۔ ثنا نے کہا کہ آج جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے لوگ اس سے متنفر ہو رہے ہیں جو اچھی علامت نہیں ہے اس لئے سیاستدانوں کو اپنے مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ملک و قوم کے لئے سوچنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں