وزیراعلی سندھ

سیاحت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوسکتی ہے، وزیراعلی سندھ

کراچی(عکس آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاحت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فرانس کے کراچی میں قونصل جنرل مسٹر کرسچن ٹیسٹوٹ کی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعلی سندھ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، کراچی کے قریب دھابیجی اسپیشل زون قائم ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت میں بھی بڑے پر پیمانے سرمایہ کاری ہوسکتی ہے، آٹو موبائل واٹر سیکٹر، ٹرانسپورٹ، ڈی سیلینیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑا فائدہ مند ثابت ہوگی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا پر بہتر حکمت عملی سے قابو پایا ہے، اموات کی شرح اور ہوسپیٹلائزیشن ریٹ بہت کم ہورہے ہیں، کورونا کی یہ جاری لہر کم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فرنچ قونصل جنرل نے کہا کہ فرانس کے سرمایہ کاروں کے وفد لائیں گے، فرنچ سرمایہ کار کراچی میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے قونصل جنرل کو شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں