سہولت بازار

سہولت بازارکے نام پر اہل ماموں کانجن سے مذاق

ماموں کانجن(نمائندہ عکس آن لائن)سہولت بازار یا اہل ماموں کانجن سے مذاق ۔۔۔۔؟حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے سہولت بازار میں صرف تین سٹال سجائے گئے ہیں جن میں ایک سبزی ایک فروٹ اور ایک دالوں کا سٹال ہے جہاں ہر سٹال پر 8سے10کلو گرام سبزی فروٹ اور دالیں رکھی گئی ہیں جن کا ریٹ اوپن مارکیٹ جتنا ہی بتایا جاتا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ وہاں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کے کی بجائے صرف لوگوں کو دیکھانے کے لئے رکھی گئی ہیں البتہ آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے سہولت بازار انچارج رائے احمد علی کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے اتنا ہی بازار لگانے کی ہدائت ہے جو انہوں نے لگا رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں