شہباز شریف

سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں: شہباز شریف کا شہید ہیڈ کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش

لاہور(عکس آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کے بیٹے کی شہادت جرم سے لڑتے ہوئے ہوئی، ہم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف نے اپنی اور اپنے بیٹے کی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کو بہادری پر پولیس ایوارڈ اور اہل خانہ کو شہداء پیکج دیا جائے، ملک اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔

شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں