سکندر سلطان راجہ

سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمیشن تعینات کر دیا گیا

‎اسلام آباد (عکس آن لائن ) تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر بحث کی گئی۔ پارلیمانی کمیٹی نے سکندر سلطان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔پارلیمانی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سکند سلطان نئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔

‎نثار درانی الیکشن کمیشن سندھ سے جب کہ شاہ محمود جتوئی الیکشن کمیشن بلوچستان سے ممبر ہوں گے۔صدر مملکت پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کی منظوری دیں گے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے لیے سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں