سکندر رضا

سکندر رضا نے آئی پی ایل کو پی ایس ایل سے بہت بہتر قرار دے دیا

دبئی(عکس آن لائن)زمبابوین کرکٹر سکندر رضا نے آئی پی ایل کوپی ایس ایل سے بہت بہتر قرار دیدیا۔

زمبابوین کرکٹر سکندر رضا بھی آئی پی ایل کی چکا چوند کا شکار ہوگئے، انھوں نے انڈین لیگ کو دنیا کا سب سے بہترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے پی ایس ایل سے بھی کہیں بہتر قرار دیا۔

آنے والے سیزن کیلئے ان کی خدمات پنجاب کنگز نے حاصل کی ہیں، ان دنوں وہ آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

سکندر رضا نے کہا کہ آئی ایل اور اس کے بعد پی ایس ایل سے مجھے آئی پی ایل کی تیاری کا بہتر موقع میسر آئے گا، انڈین لیگ اس دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ ہے، شائقین کے جوش و خروش میں یہ سب سے آگے اور پی ایس ایل اس کے قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں