وزیرخارجہ بلاول بھٹو

سچ بولنے پر صحافت کوآف اسکرین کرنے والی سوچ جمہوریت نہیں ہو سکتی، بلاول بھٹو زر داری

کراچی/اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سچ بولنے پر صحافت کوآف اسکرین کرنے والی سوچ جمہوریت نہیں ہو سکتی۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر اعظم چوہدری اور جنرل سیکریٹری عبدالمجید ساجد سمیت کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی بھبود اور ان کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کی جماعت شہری حقوق اور آزادیوں میں یقین رکھتی ہے اور وہ پاکستان میں اظہار کی آزادی و میڈیا کی آزادی کی سب سے بڑی وکیل اور محافظ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں