راجہ پرویز اشرف

سپیکر قومی اسمبلی کی تربت میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کا پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسا پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

منگل کو انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور مزدوروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداکے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں