ایاز صادق

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے ملک عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے جنید اکبر خان کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ کل ہوگا، اس کے بعد پھر وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع ہوں گے، 4 مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اسی روز ہی وزیراعظم کا اپنے عہدے کا حلف لینے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں