تحصیل فیروزوالہ

سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول تحصیل فیروزوالہ نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

فیروزوالہ ( نمائندہ عکس آن لائن) سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول تحصیل فیروزوالہ رانا قربان علی خان نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیاء فروخت کرتے ہوئے 35دکانداروں کو پکڑ کر موقع پر بھاری جرمانے کیے ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس اور اے سی فیروزوالہ سیدہ تہنیت بخاری کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں چھاپے مار کر 90 دکانداروں سے ریٹ لسٹیں چیک کیں اور اشیاء کے معیار بھی دیکھے اس موقع پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے 35دکانداروں کو پکڑ کر موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں