خواجہ آصف

سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور قاعدے کے مطابق ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور قاعدے کے مطابق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ڈراما تھے، ایک کیس یہ دو عدالتوں میں لے کر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری جماعت سے بھی انتخابی نشان لیا گیا تھا۔خواجہ آصف نے کہاکہ جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں