سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اپیلیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اپیلیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردیں جبکہ دروان سماعت پنجاب اسمبلی انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس کا استفسار کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے حوالے سے حکم دیا تھا تو الیکشن کمیشن نے کیا کررہا ہے؟ ۔ بد ھ کو پاکستان تحریک انصاف کے پچیس منحرف اراکین کی دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ منحرف اراکین کی اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت میں پنجاب کے انتخابات کا تذکرہ ہوا، چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی الیکشن کمیشن سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو شاید ہائیکورٹ نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے حکم دیا؟

ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے؟ ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سے مشاورت کی ہے، گورنر سے ملاقات کے منٹس ابھی وصول نہیں ہوئے ہیں،معاملے پر گورنر پنجاب شاید قانونی راستہ اپنائیں گے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے مشاورت کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شاید ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کا حکم دیا تھا،چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن الیکشن کی تاریخ کیلئے گورنر سے مشاورت کیوں کر رہا ہے، اگر ہائیکورٹ کا حکم ہے تو پھر الیکشن کمیشن مشاورت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں