سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے واپڈ ملازمین الائونس سے متعلق اپیلیں مسترد کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے واپڈ ملازمین الائونس سے متعلق اپیلیں مسترد کر دی۔ پیر کو دوران سماعت وکیل ملازمین نے کہاکہ ٹریبونل نے ساینٹفک، ایڈمن اور آئی ٹی کی کیٹیگری کو الاونس دینے کا حکم دیا، واپڈا نے صرف ایک کیٹگری کو دیا باقیوں کو الاونس نہیں دیا۔

وکیل نے کہاکہ واپڈا نے کمرے میں بیٹھے ایک ملازم کو الاونس دیا ایک کو نہیں دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ایک ہی کمرے میں انجنیئر کے ساتھ ڈاکٹر بھی ہو تو اسے بھی الائونس ملنا چاہیے؟ ریسرچر اور ایگریکلچر آفیسرز کا انجینئرز سے کیا تعلق ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ریسرچر اور ایگریکلچر آفیسرز کو ان کی جاب کے مطابق تنخواہ مل رہی تھی۔

وکیل ملازمین نے کہاکہ گریجویٹ انجینئرز کے علاوہ کچھ ریسرچرز کو بھی الائونس دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ واپڈا کے کو الونس دیا باقی ملازمین کو نہیں دیا گیا، واپڈا کا پیسہ آپ کے پاس بطور امانت ہے ۔سپریم کورٹ نے ملازمین کی تمام اپیلیں مسترد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں