سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے قرآن و سنت اور آئین کے خلاف فیصلہ دیا

لاہور( عکس آن لائن )سپریم کورٹ نے قرآن و سنت اور آئین کے خلاف فیصلہ دیا ہے مبارک ثانی کیس میں دی گئی رعائت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قرآن مجید کا عربی متن محرف ترجمہ اور توہین آمیز تفسیر کی اشاعت کرنے اور اسے بطور نصاب پڑھانے کی آئین پاکستان ہر گز اجازت نہیں دیتا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جلد تاریخ کا اعلان کریں قرآن و سنت اور آئین ختم نبوت کے مطابق فیصلہ کریں اسلامیان پاکستان چیف جسٹس کے غیر شرعی اور غیر قانونی فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ ممنوعہ تفسیر کی تقسیم کا یہ عمل آئین کے آرٹیکل 295-B،295-C اور قرآن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے تحریف شدہ قرآن تقسیم کرنے والوں کے خلاف سخت ترین سزا کا اعلان کیا جائے۔یکم ستمبر سے 30 ستمبر بسلسلہ گولڈن جوبلی چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر گلگت سمیت ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے اقدامات قابل قدر ہیں ملک کیلئے قربانیاں دینے والے سیکورٹی فورسز اور پاک فوج کے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں آج کا یہ اجلاس خیبر پختونخواہ میں پانچ بہادر فوجی جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک محمد اشفاق بٹ لانس نائیک سید دانش افکار سپاہی تیمور ملک سپاہی نادر صغیر اور سپاہی محمد یٰسین کے جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔

پریس کلب، وکلاءبار میں ختم نبوت سمینارسکول ،کالجز، یونیورسٹیز میں ختم نبوت کورسز کروائے جائیں گے ۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے نے کی اجلاس میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے عالمی امیر حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ مکہ مکرمہ ورلڈ سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج مدینہ منورہ نے آئن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی طرف سے جاری کردہ شوریٰ کے اجلاس کی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی امیر پاکستان مولانا غلام یٰسین صدیقی نائب امیر مولانا افتخار اللہ شاکر نائب امیر حاجی محبوب احمد سیکرٹری فنانس مولانا ثناءاللہ فاروقی رابطہ سیکرٹری مولانا مجیب الرحمن انقلابی مرکزی ترجمان امجدعثمانی معاون امیر مرکزیہ امیرپنجاب قاری احمد علی ندیم امیر گلگت مفتی رضوان اللہ امیر آزاد کشمیر قاضی محمود الحسن امیر بلوچستان مفتی جمال الدین امیر صوبہ سندھ مولانا عبدالغفور اشرفی سیکرٹری جنرل پنجاب حافظ گلزار احمد آزاد مولانا بدر عالم چنیوٹی مولانا ضیاءالحق چنیوٹی مولانا اعظم فاروق اعجاز شاکری مفتی عبدالرشید ڈاکٹر امین مولانا منظور احمد سمیت پنجاب کے36 اضلاع کے ضلعی صدور نے شرکت کی اور شوریٰ میں اپنی تجاویز پیش کیں۔فضیلة الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں عالمی سطح پر فتنوں کا علمی انداز میں تعاقب کرنے کی ضرورت ہے حضورﷺ نے فرمایا قرب قیامت فتنے بڑھ جائیں گے جیسے اندھیری رات کی تاریکی ہوتی ہے علماءکی ذمہ داری ہے کہ حضورﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے متحد ہوجائیں جو قوتیں باطل نظریات پھیلا رہی ہیں اور ان کے نظریات شریعت کے خلاف ہوں تو اس سے اپنے آپ کو بچاو¿ اور معاشرے کی نوجوان نسل کی رہنمائی کریں۔ورلڈ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمدعلی سراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک احمد کیس میں سپریم کورٹ کا مذہبی اداروں سے معاونت لینا مستحسن اقدام ہے متفقہ طور پر تمام دینی اداروں نے سپریم کورٹ میں اپنی آراءجمع کرا دی ہیں چیف جسٹس اس کیس کی فوری طور پر سماعت کریں اور ملک بھر میں اضطرابی کیفیت کو ختم کریں ۔امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے نے کہا کہ ممنوعہ تفسیر کی تقسیم کا یہ عمل آئین کے آرٹیکل 295-B،295-C اور قرآن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے تحریف شدہ قرآن تقسیم کرنے والوں کے خلاف سخت ترین سزا کا اعلان کیا جائے۔مرکزی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے اقدامات قابل قدر ہیں ملک کیلئے قربانیاں دینے والے سیکورٹی فورسز اور پاک فوج کے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں آج کا یہ اجلاس خیبر پختونخواہ میں پانچ بہادر فوجی جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک محمد اشفاق بٹ لانس نائیک سید دانش افکار سپاہی تیمور ملک سپاہی نادر صغیر اور سپاہی محمد یٰسین کے جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں یوم تکبیر ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے یوم تکبیر سیاسی مذہبی قوتوں کی طرف سے ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کی یاد دلاتا ہے یوم تکبیر بیرونی اور اندورنی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے عقیدئہ تحفظ ختم نبوت کے ساتھ ساتھ دفاع وطن کیلئے بھی علماءہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کی مجلس شوریٰ میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت قادیانیوں کے متعلق قوانین 1974ءاور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے عیدالاضحی کے موقع پر قادیانیوں کی طرف سے قربانی کرنے اور اسلامی شعائر کے استعمال پر پابندی لگائی جائے ۔