سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے شرعی عدالت کے سود کے فیصلہ کیخلاف اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی اپیلیں خارج کردیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے شرعی عدالت کے سود کے فیصلہ کیخلاف اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی اپیلیں خارج کردیں ۔ جمعرات کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کیں۔

دور ان سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی طرف سے پیش ہوئے۔ وکیل سلمان اکرم نے کہاکہ مجھے ہدایات ہیں کہ سود خاتمہ کے فیصلہ کیخلاف اپیلیں واپس لی جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اپیلوں کی واپسی کیلئے متفرق درخواستیں دائر کیں ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں

اپنا تبصرہ بھیجیں