اسلام آباد (عکس آن لائن ) سپریم کورٹ نے ریلوے میں ملازمین کی چھانٹیوں کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریلوے کی مکمل اوور ہالنگ کی بھی ہدایت کر دی۔
جمعہ کو پاکستان ریلوے میں بدانتظامی کے خلاف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری ریلوے کے بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ریلوے میں نا اہل افراد کی بھرمار ہے،
آئے روز ریلوے حادثات سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوتا ہے، ان حادثات کی نہ کوئی رپورٹ ہے اور نہ عمل درآمد، ریلوے فوری طور پر اصلاحاتی عمل شروع کرے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ غیر ضروری اور نااہل ریلوے ملازمین کی چھانٹی کی جائے،
ریلوے ملازمین خود اپنے محکمے کے ساتھ وفادار نہیں، سیکرٹری ریلوے کا بیان سنا جو اطمینان بخش نہیں۔