سٹیٹ بینک آف پاکستان

سٹیٹ بینک کا بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات پر نظر ثانی نیا نظام الاوقات آج سے نافذ العمل

اسلام آباد (عکس آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اوقات پر

نظر ثانی کی ہے۔ نیا نظام الاوقات آج سے نافذ العمل ہو گا۔ ایس بی پی کی جانب سے جاری

کر دہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے تحت پیر تا جمعرات بینکس اور مالیاتی ادارے صبح 9 بجے سے سہ پہر 5.30 بجے

تک کم کریں گے جبکہ ان ایام میں دوپہر کے کھانے اور نماز کی ادائیگی کے لئے 1:30 بجے تا 2 بجے وقفہ ہو گا۔

جعمہ کے روز بھی بینک 9 بج صبح تا 5:30 بجے تک کام کریں گے تاہم کھانے اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے

ایک بجے سے 2:30 بجے تک وقفہ ہو گا۔ ایس بی پی نے کہا ہے کہ 23 اپریل 2020کے سرکلر کے مطابق بینک

اور مالیاتی ادارے اپنی کاروباری ضروریات کے مطابق اپنی برانچز کے اوقات کار طے کر سکتے ہیں تاہم اس

حوالے سے سٹیٹ بینک کی جانب سے پبلک ڈیلنگ کے حوالے سے مقررہ اوقات کار کو پیش نظر رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں