اسلام آباد (عکس آن لائن) کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں سٹیٹ بنک کے قرضہ موخر و ری شیڈول کرنے کی سکیم کے تحت اب تک 4 کھرب، 91 ارب ، 41 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیا ہے۔
سٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخرکرنے کی سکیم کے تحت 5 جون تک سٹیٹ بنک کو 9 لاکھ ، 13 ہزار 432 درخواستیں موصول ہوئی جن کے زمہ واجب الاداقرضہ کا حجم 20 کھرب ، 7 ارب ، 12 کروڑ،7 لاکھ روپے ہیں، ان میں سے 7 لاکھ 75 ہزار، 305 درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے اورکل 4کھرب، 91 ارب ، 41 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیا ہے۔اسی طرح اس سکیم کے تحت 75 ارب 38 کروڑروپے مالیت کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ/ ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی ہے۔
اس سکیم کے تحت صارف قرض کی اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ سہولت ان صارفین کیلئے ہیں جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک باقاعدہ ہوں ہو،قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے۔ بینک اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے، جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری سٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں۔ قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی۔