سٹیزن پورٹل

سٹیزن پورٹل سےشہریوں کو کتنا ریلیف ملا، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سے شہریوں کو ملنے والے ریلیف کی رپورٹ طلب کرلی، عمران خان آئندہ ہفتے اجلاس میں شہریوں کی شکایات کے حل اور حکام کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق اہم اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ سٹیزن پورٹل سےشہریوں کو کتنا ریلیف ملا۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز،صوبائی چیف سیکرٹریز، پولیس آئی جیز، وزارتوں اور اداروں کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کی سٹیزن پورٹل سے متعلق کارکردگی اور شہریوں کی شکایات پر اداروں سے ملنے والے ریلیف کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم کو سٹیزن پورٹل کے تحت عوامی ریلیف پر بریفنگ دی جائے گی اور پی ایم ڈلیوری یونٹ کی جانب سے اداروں کو لکھے گئے مراسلوں پر عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

عمران خان شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق رپورٹ اور وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں