عمران اسماعیل

سٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ”را“ملوث ہو سکتی ہے‘گورنر سندھ

کراچی (عکس آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ سٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے ،

حملے میں بھارتی ایجنسی (را) بھی ملوث ہو سکتی ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،

کہ واقعہ کی آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے،

انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکس چینج کوسکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے ،

سٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے۔

گورنر سندھ نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکس چینج پر دہشتگردوں کا حملہ عالمی سازش ہو سکتی ہے،

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کی معیشتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں.

لیکن پاکستان کی معیشت اس طرح متاثر نہیں ہوئی انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں ہمسایہ ملک ہندوستان ملوث ہو سکتا ہے.

کیونکہ بھارتی ایجنسی(را) پاکستان میں اس طرح کی مسلسل کارروائیاں کرتی رہی ہے،

انہوں نے کہاکہ اس وقت کچھ کہناقبل ازوقت ہے سکیورٹی ادارے اس صورتحال کو غور سے دیکھ رہے ہیں ،

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ اس حملے میں کم سے کم نقصان ہو

اور دہشتگردوں کو زندہ پکڑا جائے تاکہ دشمنوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں