سوڈان

سوڈان،فوجی حکومت کے خلاف اروں افراد کاسڑاحتجاج

خرطوم(عکس آن لائن)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں مظاہرین نے فوجی حکومت کے خاتمے کے لیے ایک مرتبہ پھر ریلی نکالی ۔انھوں نے قبائل کے درمیان جھڑپوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے جن میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے فوجی حکمران جنرل عبدالفتاح البرہان کے خلاف نعرے بازی کی جنھوں نے گذشتہ سال سویلین قیادت کی حامل حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی قیادت کی تھی اور اقتدار پرقبضہ کر لیا تھا۔

جمہوریت کے حامی طبی عملہ کے مطابق مظاہرین کے خلاف مہلک کریک ڈائون کے باوجودگذشتہ ایک سال سے ہفتہ وار مظاہرے کیے جارہے ہیں اور ان میں 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مظاہرین نے فوجی حکمرانوں سے اپنی بیرکوں میں واپس جانے کا مطالبہ کیا اور وہ یہ نعرے بازی کررہے تھے کہ حقِ حکمرانی عوام کا ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں