سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ماہ کے دوران 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ

کراچی( عکس آن لائن)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی تاہم 30 ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ 3 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دورن سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں تقریبا 33 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونے کے باضابطہ نرخ کی غیر موجودگی میں جیولری کی دکانوں پر صارفین ابہام کا شکار ہیں۔

سونے کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر سٹہ بازی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کے بعد سے ایسوسی ایشن، گزشتہ ہفتے بدھ سے سونے کی یومیہ قیمتیں جاری نہیں کر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں