سونا

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں معمولی اضافہ

کراچی (عکس آن لائن ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 2047 ڈالر پر آگئی۔فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کے اضافے سے 217600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 343روپے کے اضافے سے 186557روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2670روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2289.09روپے پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں