اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.89 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان اورسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ئسے فروری 2020ء تک 11.88 ملین ڈالرمالیت کا سونا درآمد کیاگیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.89 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10.275 ملین ڈالرمالیت کا سونا درآمد کیاگیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق درامد شدہ سونے کا کل وزن 266 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 262 کلوگرام سونا درآمدکیاگیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں سونے کی درآمد میں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہواہے۔ فروری میں 1.121 ملین ڈالرکا سونا درآمد کیا گیا، گزشتہ سال فروری میں 0.558 ملین ڈالرمالیت کاسونا درآمد کیاگیا تھا۔