عارف لوہار

سونے ، چاندی کے پہاڑ کی پیشکش کے بدلے میں بھی والد کی میراث کو نہیں چھوڑوں گا

لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ فن کی میراث مجھے اپنی جان سے بھی بڑھ کر عزیز ہے ، میری ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ فن کی عزت پر کوئی آنچ نہ آئے ۔

ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میں آج اپنے والد کی میراث کو لے کر چل رہا ہوں اور مجھے اس پر جتنی خوشی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ، مجھے کوئی پہاڑ کے برابر سونے اور چاندی کی پیشکش کر دے لیکن اپنے والد کی میراث کو چھوڑ نے کا کہے تو میں بغیر کسی تاخیر اور سوچے سمجھے اسے مسترد کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میری سانسیں باقی ہیں فن کی میراث میرے ساتھ چلے گی اور اس کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دوں گا۔

عارف لوہار نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعاہے کہ ہر کسی کے سر پر اس کے ماں باپ کا سایہ سلامت رہے کیونکہ ان کے بغیر سب کچھ ہونے کے باوجود انسان ادھورا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں