سونیا حسین

سونیا حسین کا حکومت کی تبدیلی پر ردِعمل

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے ملک میں حکومت کی تبدیلی پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔سونیا حسین نے اپنی انسٹااسٹوری پر پارلیمنٹ میں عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے کامیاب ہونے اور نئی حکومت کے آنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے اپنی اسٹوری میں صحیح مسلم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ؛اے اللہ مجھے میرے اس صدمے یا تکلیف کا اجر دے اور بدلے میں مجھے اس سے زیادہ بہتر دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں