سونم کپور

سونم کپور کا مذاق اڑانے والی خاتون یوٹیوبر مشکل میں پھنس گئی

ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم کپور کا مذاق اڑانے والی خاتون یوٹیوبر مشکل میں پھنس گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور نے ان کا مذاق اڑانے والی راگنی نامی خاتون یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ راگنی نے میری جو ویڈیو پوسٹ کی ہے اس کی وجہ سے مجھے اور میرے شوہر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میرے فیشن برانڈز کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

سونم کپور نے قانونی نوٹس میں ویڈیو کا حوالہ بھی دیا ہے جس پر انہوں نے اعتراض کیا تھا۔قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ویڈیو ڈیلیٹ کی جائے اور مستقبل میں ایسا کچھ نہ کیا جائے ورنہ کارروائی مزید آگے بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں