سول اسپتال

سول اسپتال کوئٹہ کے 5 ڈاکٹرز سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس میں مبتلا

کوئٹہ (عکس آن لائن) کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق 8 میں سے سات افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں