نسیم شاہ

سوشل میڈیا پر رشتے کی افواہوں پر نسیم شاہ کی وضاحت آگئی

اسلام آباد(عکس آن لائن)سوشل میڈیا پر رشتے کی افواہوں پر پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کی وضاحت سامنے آگئی ،گزشتہ دنوں نسیم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں وہ دو بزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے تھے، اس تصویر پر قومی فاسٹ بولر نے بہتر نوازنے پر شکر گزاری کے ساتھ الحمداللہ لکھا،جیسے ہی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا صارفین نے دیکھی تو نسیم کے رشتے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں، صارفین کا خیال تھا کہ شاید نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا یا وہ کسی رشتے میں منسلک ہوگئے ہیں،

ایک صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا جبکہ ایک نے بات پکی ہونے کا گمان کیا،تاہم سوشل میڈیا پر رشتے کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیاں پر نسیم شاہ نے خود وضاحت کردی،نسیم شاہ نے لکھا کہ ‘آخری تصویر جو میں نے پوسٹ کی وہ میرے نکاح یا منگنی کے بارے میں نہیں تھی، شکر گزار ہونے کا مطلب صرف کسی رشتے میں منسلک ہونا نہیں’،انہوں نے درخواست کی کہ براہ مہربانی اسے غلط سمجھنا بند کریں، وہ گھر والوں کے ساتھ افطار کی ایک معمولی تصویر تھی، مجھے امید ہے کہ اب سب واضح ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں