عارف لوہار

سوشل میڈیا پرٹیلنٹ سامنے آرہا ہے لیکن باقاعدہ سیکھنے کا رجحان بہت کم ہے ‘ عارف لوہار

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے لیکن باقاعدہ سیکھنے کا رجحان بہت کم ہے ، اپنے فن سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ اس کے ذریعے اپنے والد محترم کے نام کو مزید بلند کروں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بڑا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے لیکن میرے خیال میں یہ صرف وقت گزارنے کیلئے ہے ۔ جو لوگ کسی بھی شعبے میں آگے آنے کا شوق رکھتے ہیں وہ اس کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں لیکن ہمارے اس کا رجحان کم ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے فن سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے ،یہ میری عزت اور میری روزی روٹی بھی ہے اور سب سے بڑھ کر اس سے میرے والد کا نام جڑا ہوا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں