فیصل آباد (عکس آن لائن)ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) نے کہا کہ سورج مکھی کا تیل امراض قلب سے بچاومیں معاون ہے،سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ قسم کا 40فیصد سے زیادہ خوردنی تیل پایا جاتاہے جوکہ انسانی صحت بالخصوص امراض قلب سے بچاوکے لئے نہایت مفیدہے اس کے علاوہ سب سے زیادہ اہم بات یہ کہ فصل 110 سے 130دنوں میں پک کر تیار بھی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار سورج مکھی کی آبپاشی پرتوجہ نہیں دیتے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ سورج مکھی کی آبپاشی پر خصوصی توجہ دیں۔