مراد سعید

سوات ایئرپورٹ سے دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا، مراد سعید

سوات(عکس آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ آج ہم سب کے لئے خوشی کا دن ہے، سترہ سال بعد سوات کا سیدو شریف ائیر پورٹ بحال ہوگیا، دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کابھی آغاز ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سیدوشریف ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں 17سال بعد ایئرپورٹ بحال ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینیوالوں کو خراج عقیدت پیش کریں، دیر موٹرے بھی انشااﷲ اسی سال بنے گا جبکہ مالاکنڈ ،سوات کے لوگوں کیلئے علاج کی سہولت بھی مفت ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان ، سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک ، وزیراعلی کیپی اور وفاقی وزیرغلام سرور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سیاحت کے شعبے میں حکومت نے اہم اقدامات کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں