ویکسین

سوئٹزرلینڈ میں فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی گئی

برن(عکس آن لائن)ادویات کے حوالے سے سوئس منتظم ادارے سوئس میڈیک نے کووِڈ انیس سے تحفظ کے لیے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل برطانیہ اور امریکا میں بھی اس ویکسین کے استعمال کی اجازت دی جا چکی ہے۔

سوئس میڈیا کے مطابق ڈیٹا کے تجزیے سے واضح ہوتا ہے کہ اس ویکسین کے استعمال سے اس وائرس کے خلاف تحفظ کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں