احتجاجی مظاہرہ

سنیئر صحافی راﺅ عامر پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کا احتجاجی مظاہرہ

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن)سنیئر صحافی راﺅ عامر پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مین فیروز پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کے دوران پنجاب پولیس اور غنڈا گرد عناصر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سیون نیوز عامرراو پر کاہنہ میں پولیس ریلی کے دوران پولیس کی موجودگی میں قاتلانہ حملہ کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد، یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرونک میڈیا، تحریک انصاف مصطفی آباد کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے پریس کلب مصطفی آباد کے باہر مین فیروز پور روڈپر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پنجاب پولیس اور غنڈا گرد عناصرکے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا،

مظاہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کاہنہ پولیس اپنے حق میں ریلی نکلوا کر جعلی پولیس مقابلہ میں معطل ہونے والے اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کر رہی تھی، سیون نیوز پر نشر ہونے والی خبر نے کاہنہ پولیس کے جعلی پولیس مقابلہ کو بے نقاب کر دیا ہے، کاہنہ پولیس میڈیا کی طرف سے دیکھایا گیا آئینہ دیکھ کر آگ بگولہ ہو گئی اور ڈائریکٹر سیون نیوز عامرراو پر قاتلانہ حملہ کر دیا، جو نا قابل برداشت ہے، ہم ایسے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور جعلی پولیس مقابلہ میں ملوث افراد کو بھی سزا دی جائے ، صحافی برادری اس خبر پر دبنے نہیں دیں گے،

انصاف کی فراہمی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، مظاہرین میں صدر پریس کلب محمد عمران سلفی ، زرار علی خاں صدر یونین آف جرنلسٹ ، ارشد علی شامی صدر الیکٹرونک میڈیا، محمد طاہر میو ، سیٹھ محمد حسین ، بابا طارق مقبول ، ارشد علی جوئیہ ، رانا توقیر ، عمر شاہین ، محمد جمیل رحمانی ، آصف امین ، حاجی عبدالقادر ،واحد ملک، ملک اصغر ، افتخار رشید ودیگر مظاہرین نے کہا کہ ڈائریکٹر سیون نیوز عامرراو پرقاتلانہ حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ، کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں