سنگاکارا

سنگاکارا اورجے وردنے نے ورلڈ کپ فائنل فکسڈ ہونے کے ثبوت مانگ لیے

کولمبو(عکس آن لائن) سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا اور مہیلا جے وردنے نے ورلڈ کپ 2011کا فائنل فکسڈ ہونے کے ثبوت مانگ لیے۔

سابق وزیر کھیل مہندانندا آلوتھگامگے کے دعوے پر جے وردنے نے ٹویٹ میں حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شاید انتخابات قریب ہیں،

2011کے میگا ایونٹ میں کپتان سنگاکارا نے کہاکہ سب سے بہتر بات الزامات کی تہہ میں جانا ہے، صرف قیاس آرئیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

سنگا کارا کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر کے پاس اس میچ کےفکسڈ ہونے کے شواہد ہیں تو وہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے حوالے کرے تاکہ اس بارے میں مکمل تحقیقات ممکن ہوسکیں۔

سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے سابق وزیر کے الزامات پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کے بغیر کوئی میچ کیسے فکسڈ ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں