سیلاب

سندیلیانوالی:ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

سندیلیانوالی(نمائندہ عکس آن لائن)ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122میاں فراز منیرڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمرجاویدکی زیر نگرانی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہیڈسندھنا ئی مائی صفوراں) جوڑیاں پل سندھلیانوالی روڑکے مقام پر فرضی مشقوں کا انعقادکیاگیاجسکی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122میاں فراز منیرکررہے تھے پری فلڈموک ایکسرسائزمیں غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل،سول ڈیفنس، پولیس، ہیلتھ، لائیو سٹاک، PDMA،ایجوکیشن اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی پری فلڈ موک ایکسرسائز کے موقع پرریسکیو 1122،محکمہ ریونیو، ہیلتھ، ایجوکیشن، سول ڈیفنس،لائیوسٹاک،زراعت،انہار،میونسپل کارپوریشن، سوشل ویلفیئر اوردیگرمحکموں کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل غلام مرتضی اوراسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محمد عرفان ہنجرانے تمام کیمپس کا معائنہ کیا اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریسکیو1122اور دیگر محکمہ جات کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنرزنے سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات اور فرضی مشقوں کا بھی معائنہ کیا فلڈ موک ایکسرسائز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل غلام مرتضی رانا کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر کی قیادت میں ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ریسکیو 1122 مختصر عرصے میں اپنی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے اپنی ساکھ قائم کر چکا ہے۔

انہوں نے سیلاب اور دیگر ایمرجنسیزمیں خدمات سر انجام دینے پرریسکیو1122کی کارکردگی کوسراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ افسران اور اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے فرضی مشقوں کے انعقاد کا مقصد سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122،سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ ادارے بروقت چوکس رہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کی جانے والی مشقوں میں تسلسل کو برقرار رکھا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 میاں فراز منیر کا کہناتھا کہ ریسکیو 1122اور ضلعی انتظامیہ متوقع سیلاب کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہیں اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کامیاب فرضی مشق کرنے پراسسٹنٹ کمشنر پیرمحل غلام مرتضی رانا اوراسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محمد عرفان ہنجرا نے تمام ریسکیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں