سندھ ہاوس حملہ کیس

سندھ ہاوس حملہ کیس‘ پی ٹی آئی ایم این ایز کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ عکس) اسلام آباد کی جوڈیشل عدالت نے سندھ ہاوس حملہ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے 2 ایم این ایزسمیت ایک رہنما کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہاوس پر حملے کے الزام میں گرفتار 2 اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت اسلاآباد کی جوڈیشل عدالت میں مجسٹریٹ انعام اللہ نے کی۔مجسٹریٹ انعام اللہ نے پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایم این اے اسمبلی فہیم خان، عطاء اللہ اور رہنما رائے تنویر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دلائل دیئے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد تینوں ملزمان کو گزشتہ روز مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان عام انتخابات 2018 میں این اے 241 کراچی کورنگی سے منتخب ہوئے تھے جب کہ عطا اللہ بھی عام انتخابات 2018 میں این اے 250 کورنگی ویسٹ تھری سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں