حلیم عادل شیخ

سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظورکرلی ،2، 2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

کراچی(عکس آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل ل شیخ کی 2کیسزمیں ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے۔ ان کی میمن گوٹھ تھانے میں درج2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے۔حلیم عادل شیخ پر ملیر ضمنی انتخاب میںپولیس پرحملہ، ہوائی فائرنگ اوردہشتگردی کے الزام میں مقدمات درج ہیں،تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں ان کی ضمانت ہوچکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں